Featuredاسلام آباد

انتخابات 2018؛ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دوبارہ شروع

اسلام آباد: ملک بھر میں عید الفطر کے تیسرے روز ہی ریٹرننگ افسران کی چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں اور انہوں نے انتخابی امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کا عمل دوبارہ شروع کردیا ہے۔

 

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق ملک بھر میں ریٹرننگ آفیسرز نے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دوبارہ شروع کردی ہے، ریٹرننگ افسران آج اور کل امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرکے ان کی اہلیت یا نااہلی کے فیصلے کریں گے۔

 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران کو کل تک تمام امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کرنا ہے، اس کے لیے الیکشن کمیشن اسکروٹنی سیل نے ریٹرننگ افسران کو تمام امیدواروں کی تفصیلات فراہم کردی ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کاغذاتِ نامزدگی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کے لیے ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل 20 ایپلٹ ٹربیونلز قائم کر دئیے ہیں، امیدوار 22 جون تک اپیلیں دائر کر سکیں گے۔ ایپلٹ ٹربیونلز 27 جون تک ان اپیلوں کو نمٹائیں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close