Featuredاسلام آباد

ہمارے ادارے نے کسی شہری کی معلومات کسی کو فراہم نہیں کیں، ڈی جی نادرا

اسلام آباد: ڈائریکٹرجنرل نادرا ذوالفقار احمد کا کہنا ہے کہ نادرا نے کسی شہری کی معلومات کسی سیاسی جماعت یا ادارے کو فراہم نہیں کیں اور ڈیٹا لیک کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔

اسلام آباد میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے3 ڈائریکٹرجنرلزکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی نادرا ذوالفقار احمد کا کہنا تھا کہ ہم پر شہریوں کی معلومات کسی سیاسی جماعت کو فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا اور ڈیٹا لیکس سے متعلق ایک سال پرانی ایک ای میل کا حوالہ دیا گیا جو ایک ٹی وی پر چلائی گئی تھی،جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ایک سال پہلے ووٹرز فہرست ہی نہیں بنی تھی۔

ڈی جی نادرا کا کہنا تھا کہ ڈیٹا لیک کرنے کا الزام کرپشن پرنکالے گئے سابق افسر سید مظفر کی طرف سے عائد کیا گیا جو بے بنیاد ہے، ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے، الیکشن کے وقت جھوٹےالزامات لگائےجاتے ہیں، ہر سال نادرا کا آڈٹ کیا جاتا ہے، ہم الیکشن کمیشن کو وضاحت دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنے بھی دہری شہریت والے ادارے میں ہیں ان سےمتعلق عدالت کو بتایا گیا، دہری شہریت کیس میں سپریم کورٹ نے ہمارے اقدامات کو سراہا جب کہ اوورسیز ووٹنگ کے بارے میں بھی اعلیٰ عدلیہ نے ہمارے ادارے کی تعریف کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close