Featuredاسلام آباد

بلاول بھٹو زرداری اپنے والد سے بھی زیادہ امیر نکلے

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں، انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے ظاہر کردیئے جب کہ لندن اور دبئی میں بھی جائیداد کی ملکیت تسلیم کرلی۔

این اے 200 لاڑکانہ سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک ارب 54 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ انہوں نے دستاویزات میں پاکستان اور بیرون ملک 23 جائیدادوں کی ملکیت تسلیم کی ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو، زرداری گروپ اور پارک لین اسٹیٹ گروپ کے شیئر ہولڈر ہیں، وہ 397 ایکڑ زرعی زمین کے مالک ہیں جب کہ 423 ایکڑ زمین ٹھیکے پر لے رکھی ہے، ان کی پچھلے مالی سال کی زرعی آمدن 66 لاکھ 18 ہزار 866 روپے بنتی ہے۔

بلاول نے دستاویزات میں بتایا ہے کہ انہوں نے کچھ پراپرٹی کرائے پر بھی دی ہوئی ہے جہاں سے ان کو پچھلے سال 20 لاکھ 33 ہزار 850 روپے آمدنی ہوئی، بلاول نے کاغذات میں غیرملکی ذرائع سے حاصل کردہ ایک کروڑ 64 لاکھ 33 ہزار 339 روپے کی آمدنی بھی ظاہر کی ہے۔

بلاول نے 2017ء میں 2 لاکھ 37 ہزار 152 روپے انکم ٹیکس اور 39 لاکھ 58 ہزار 330 روپے زرعی انکم ٹیکس ادا کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے اسلام آباد، ماڈل ٹاؤن لاہور، کراچی، دبئی اور لندن میں اپنے گھر بھی ظاہر کیے ہیں۔ انہوں نے اپنے اثاثوں میں تحفے میں ملنے والی جائیداد کا ذکر تو کیا ہے مگر ان کی مالیت ظاہر نہیں کی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close