اسلام آباد

جمشید مارکر بھی چل بسے

معروف پاکستانی سفیر جمشید كيقباد اردشیر مارکر 95 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔جمشید مارکر 24 نومبر 1922 کو حیدر آباد دکن کے معروف پارسی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ وہ اپنے فیملی بزنس کی نگرانی کررہے تھے، جب انھیں پہلی بار لیاقت علی خان شہید نے سفارتکار بننے کی دعوت دی۔ جمشید مارکر کو یہ منفرد اعزاز حاصل تھا کہ وہ دنیا میں سب سے زیادہ 19 ممالک میں سفیر اور ہائی کمشنر کی ذمہ داری نبھانے والے سفارت کار رہے جس پر ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ دی ریکارڈ میں بھی درج کیا گیا۔جمشید مارکر پاکستان کے واحد سفارتکار تھے جنہوں نے سفیر کے طور پر مسلسل 30 سال خدمات سر انجام دیں۔ انہوں نے کئی کتابیں بھی لکھیں اور ان کی گوناگوں خوبیوں کے باعث سفارتی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظروں سے دیکھا جا تا رہا۔پاکستان میں جب کرکٹ کمنٹری شروع ہوئی تو ہوا کے دوش پر جو پہلی آواز گونجی وہ جمشید مارکر کی تھی۔ کراچی کے تمام معروف افراد اور فیمیلیز کے ساتھ ان کے دوستانہ مراسم تھے۔ وہ ایک لبرل اور مغربی طرزِ معاشرت کے پیروکار رہے ہیں۔ انہیں اردو، انگریزی، گجراتی، فرانسیسی، جرمن اور روسی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close