اسلام آباد

بیگم کلثوم نواز کے اعضاء نے کام چھوڑ دیا، لندن سے انتہائی اہم خبر، نواز شریف۔۔۔۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کے متعدد اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے جب کہ ان کے گردے بھی کام نہیں کر رہے۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی تو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے حتمی دلائل دیے۔ نواز شریف اور مریم نواز لندن میں موجودگی کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ خواجہ حارث نے نواز شریف اور مریم نواز کی سات دن کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی اور بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو 13 جون کو قے آنے پر اسپتال منتقل کیا گیا اور انہیں 14 جون کو ہارٹ اٹیک ہوا۔ کلثوم نواز کے گردے کام نہیں کر رہے اور متعدد اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے گردوں کی تھراپی چل رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کلثوم نواز کی صحت میں تین دن سے بہتری آئی ہے، ان کو اینٹی بائیوٹک ہٹا دی گئی ہے اور انہیں خوراک بھی دی جا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close