اسلام آباد

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے جھگڑے کے دوران میڈیا نمائندوں پر تشدد

اسلام آباد: نیب کے ہیڈ کوارٹر کے باہر تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پارٹی کے کارکن آپس میں جھگڑ پڑے اور اس دوران انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

 اسلام آباد میں نیب کے دفتر کے باہر تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کیا جارہا تھا کہ پارٹی رہنماؤں کے ساتھ سیلفیز بنانے کے دوران وہاں بدنظمی ہوگئی، اس بدنظمی نے جلد ہی جھگڑے کی شکل اختیار کرلی۔ کارکن آپس میں ہی ایک دوسرے کی مکے، گھونسے، لاتوں اور تھپڑوں سے تواضع کرتے رہے۔

اس تمام دھکم پیل اور جھگڑے کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نجی ٹی وی کے رپورٹرز اور کیمرہ مین کو بھی تشدد کانشانہ بنایا، بعض افراد نے ٹرائی پوڈ کا بھی مار پیٹ کے لیے استعمال کیا۔

پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق نے واقعے پر کہا کہ وہ شریف خاندان کے خلاف نیب میں ریفرنس جمع کرانے گئے تھے اس لئے انہیں واقعے کا علم نہیں ہوسکا تاہم وہ تمام میڈیا سے تحریک انصاف کی جانب سے معذرت چاہتے ہیں، ہمارے علم میں نہیں کہ تشدد کرنے والے کون لوگ تھے لیکن ایک شخص کی نشاندہی ہوگئی ہے،جس کو میڈیا سے معافی مانگنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close