Featuredاسلام آباد

آج بیگم کلثوم نواز کو وینٹی لیٹر سے ہٹا یا گیا یا نہیں ؟حسین نواز نے بڑا اعلان کردیا

لندن:سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کو وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کو انفیکشن ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے بیگم کلثوم نواز کو وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا فیصلہ موخر کردیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی ہے اور اب ڈاکٹروں نے بے ہوشی کی دوا بڑھا دی ہے ۔حسین نواز نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کا ہفتے کو دوبارہ جائزہ لیا جائے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close