Featuredاسلام آباد

آپ نے حلقہ کیلئے کیا کام کیا ؟ عمران خان نے ایپلٹ ٹریبونل میں پیش ہوکر ایسا جواب دیدیا کہ جان کر آپ بھی کپتان کو داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپیلٹ ٹریبونل میں پیش ہوگئے ۔اپیلٹ ٹریبونل کے جج محسن اختر کیانی نے عمران خان سے استفسار کیا کہ آپ کی بطوررکن پارلیمنٹ کیاخدمات ہیں؟ ،چیئرمین پی ٹی آئی نے فارم این خود پر کرتے ہوئے 3 خدمات درج کیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے حلف نامے کی شق این میں نمل یونیورسٹی اورشوکت خانم ہسپتال کاذکرکرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوکت خانم ہسپتال بنایااس کے علاوہ نمل یونیورسٹی بنائی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں نے عوام کو آئینی حقوق کی جدوجہدکرنے کاشعوردیاہے، عمران خان فارم این پر کرنے کے بعدہائیکورٹ کے عقبی دروازے سے روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فارم میں تحریرکیا تھا کہ انہوں نے ٹیکس ادا کیااور اپنا وقار برقراررکھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close