اسلام آباد

سیشن جج لاہور کو خصوصی عدالت کے احکامات موصول

صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر کی جائیداد ضبط کرنے کے حوالے سے خصوصی عدالت کی جانب سے احکامات جاری کیے گیے تھے۔

اس حوالے سے خصوصی عدالت کے رجسٹرار محمد اعظم کی جانب سے سیشن جج لاہور کو مراسلہ بھیجا جا چکا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ’’خصوصی عدالت کے احکامات کی روشنی میں سابق صدر کی تمام جائیداد ضبط کر لی جائے اور عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے رپورٹ اسلام آباد ارسال کی جائے

سیشن جج لاہور نے مراسلہ موصول ہونے کے بعد ایس ایچ او ڈیفنس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 جولائی تک لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقعے پرویز مشرف کی جائیداد کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔واضح رہے خصوصی عدالت کی جانب سے 19 جولائی کو آئین شکنی کیس میں مسلسل غیر حاضری کے سبب پرویز مشرف کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close