اسلام آباد

سربراہ پاک فوج کی مصری صدر سے ملاقات، ابھرتے ہوئے چینلجز پر تبادلہ خیال

قاہرہ: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے مصری صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف ان دنوں دورہ مصر کے موقع پر قاہرہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے مصری صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مصری صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک آرمی کی کامیابیوں اور خطے میں استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

ملاقات میں جنرل راحیل شریف اور عبدالفتح سیسی کے درمیان علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور نئے ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ سربراہ پاک فوج نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف مسلم امہ اورعالمی قوتوں کے اتحاد پر زور بھی دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے بعدازاں جامعہ الازہر کے سربراہ سے بھی ملاقات کی جنہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے روشن خیالی ، تکنیکی ترقی ، اعتدال اور ہم آہنگی کی جانب مسلم نوجوانوں کو استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close