Featuredاسلام آباد

عمران خان نے عون چوہدری کے انتہائی قریبی عزیز کو بھی ٹکٹ دے دیا، مگر کہاں سے؟ جان کر پی ٹی آئی والے بھی دنگ رہ گئے

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست عون چوہدری اپنے بھائی کیلئے لاہور سے پنجاب اسمبلی کے امیدوار کا ٹکٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ۔

میڈیا کے مطابق عمران خان کے قریبی دوست اور ان کے پولیٹیکل سیکریٹری عون چوہدری کے بھائی چوہدری امین ذوالقرنین کو تحریک انصاف نے پی پی 170سے ٹکٹ جاری کردیا جو کہ موجود این اے 134اور این اے 135کے نیچے ہے جبکہ ماضی میں یہ حلقہ این اے 128کا حصہ تھا۔چوہدری امین ذوالقرنین 2005ءسے گارڈن ٹاﺅن کے علاقے میں یونین کونسل کے ناظم رہ چکے ہیں جبکہ پی پی 170واپڈاٹاﺅن، پی سی ایس آئی آر، نشیمن اقبال ، ویلنشیاءٹاﺅن اور دیگر ملحقہ علاقوں پر مشتمل ہے ۔

چوہدری امین ذوالقرنین کیساتھ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 134سے ملک ظہیر کھوکھر اور این اے 135ءسے ان کے چچا ملک کرامت علی تحریک انصاف کی طرف سے الیکشن لڑرہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے کم از کم ڈیڑھ عشرے سے پارٹی کا ساتھ دینے والے دو پرانے کارکنان خواجہ عاصم نذیر اور سیف الرحمان کو نظرانداز کرتے ہوئے چوہدری امین ذوالقرنین کو ٹکٹ دیا ۔دوسری طرف امین ذوالقرنین کا بھی دعویٰ ہے کہ انہیں پارٹی کیساتھ ایک عشرہ بیت چکا ہے کیونکہ 2008ءمیں اس نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور اس وقت وہ یوسی ناظم تھے ۔ وہ 2015ءمیں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر بلدیاتی انتخابات میں بھی حصہ لے چکے ہیں تاہم سنسنی خیز مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کے خرم نذیر انہیں شکست دینے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ ذرائع کے بقول امین ذوالقرنین کو ٹکٹ دلانے میں عون چوہدری نے اہم کردار اداکیاتاہم بعد میں اس کی تردید کردی گئی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close