Featuredاسلام آباد

ریحام خان نے ’داڑھی ‘رکھ لی ،دیکھ کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

اسلام آباد :تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے فرضی داڑھی کے ساتھ ایڈٹ شدہ اپنی تصویر شیئر کردی۔ریحام خان کو سیاسی جماعت میں شمولیت کی پیشکش ہوئی ہے تو انہوں نے طنزیہ انداز میں یہ تصویر شیئر کی۔

ر یحام خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دنوں پہلےایک سیاسی جماعت نے انہیں شامل ہونے کا کہا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں شائد نقاب نہیں لے سکتی، داڑھی رکھ لوں؟،ریحام نے فرضی داڑھی کے ساتھ ایڈٹ شدہ اپنی تصویر شیئر کرد اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی تصویر پرمزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں داڑھی مجھ پر جچ بھی رہی ہے۔

ریحام خان کی جانب سے سوشل میڈ یا پر یہ تصویر شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈ یا صارفین نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ،کسی نے کہا کہ داڑھی کا مذاق اڑانا بند کرو تو کوئی اس پوسٹ پر ہنستا رہا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close