Featuredاسلام آباد

ق لیگ نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا ہے:اسد عمر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرکا کہنا ہے کہ ق لیگ کے ساتھ ملکی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے جبکہ تاجر رہنما اجمل بلوچ باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں اور ق لیگ نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرکا کہنا تھا کہ 5سال میں اسلام آبا د میٹروپر50ارب روپے لگائے گئے اور اس کے علاوہ کسی یو سی میں ایک پیسہ نہیں لگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ق لیگ اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کر رہی ہے اور پی ٹی آئی کی ق لیگ کے ساتھ ملکی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے جبکہ تاجر رہنما اجمل بلوچ باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close