Featuredاسلام آباد

پوسٹرز میں چیف جسٹس، آرمی چیف کی تصاویر شائع کرنے پر پی ٹی آئی امیدوار سے جواب طلب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی پوسٹرز میں چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر شائع کرنے پر پی ٹی آئی امیدوار سے جواب طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چنیوٹ میں اشتہارات اور پوسٹرز پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر لگانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 80 گوجرانوالہ تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی ناصر چیمہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ناصر چیمہ سے پوچھا کہ کس بنیاد پر آپ نے چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر لگائیں؟، آرمی چیف اور چیف جسٹس کا انتخابات سے کیا تعلق؟ کیا وہ آپ کے رشتہ دار ہیں؟۔ امیدوار تحریک انصاف ناصر چیمہ نے کہا کہ یہ اشتہار اور پوسٹرز الیکشن شیڈول جاری ہونے سے پہلے لگائے تھے۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے کہا کہ اشتہار جب بھی لگائے گئے، آپ یہ بتائیں کہ کیوں لگائے گئے؟۔ الیکشن کمیشن نے امیدوار تحریک انصاف ناصر چیمہ سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ آپ کو عام انتخابات میں نااہل کر دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت نو جولائی تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close