Featuredاسلام آباد

مجھے لگتا ہے نوازشریف انتخابات سے ایک ہفتہ پہلے بائیکاٹ کر دینگے، اسد عمر

راولپنڈی :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کےساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، سیاستدانوں پرپتھراؤ اچھی بات نہیں میں اس کی مذمت کرتاہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے دربار عالیہ موہڑہ شریف آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے نوازشریف انتخابات سے ایک ہفتہ پہلے بائیکاٹ کردیں گے۔ان کا کہناتھا کہ اگر ن لیگ الیکشن کا بائیکاٹ کرے تو یہ ان کا سیاسی حق ہے۔

اسد عمر کا کہناتھا کہ میرے حلقے میں نہیں پورے اسلام آباد میں لوگ پانی کوترس رہے ہیں،عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی پہلی ترجیح پانی کے مسئلے کاحل ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد میں 10کروڑ گیلن پانی کی کمی ہے، ہم نے پانی کےلئے قائمہ کمیٹی،سی ڈی اے اور سڑکوں تک کوشش کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close