Featuredاسلام آباد

وہاں انتخابات 25 جولائی کو نہیں ہونگے، الیکشن کمیشن نے ایسا فیصلہ سنا دیا کہ ۔۔۔۔

الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں 25 جولائی کو ہی صوبائی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے دائر نظرثانی درخواست مسترد کر دی۔ چیف الیکشن کمشنر سردار آیاز رضا کی سربراہی میں آج الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بنچ نے متحدہ قبائل پارٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی نظر ثانی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع میں حلقہ بندیوں کیلئے 2 ماہ کا عرصہ درکار ہے جس کیلئے الیکشن اگر ملتوی کر دیے جائیں تو بہتر ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ تھوڑی ہی دیر بعد نظر ثانی درخواست مسترد کردی۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے جعلی دستخطوں سے جمع کرائی گئی درخواست کے حوالے سے بھی فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ سینیٹر ہدایت اللہ، بریگیڈئیر قیوم اور عدنان خان کے جعلی دستخطوں کے ساتھ غلط درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ کمیشن کے فیصلے کے مطابق ان درخواستوں کیخلاف درخواست گزاروں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا جائے جبکہ ڈی جی لاء الیکشن کمیشن کی جانب سے شکایت درج کراوئیں گے۔ واضح رہے کہ متحدہ قبائل پارٹی اور تحریک نوجوانان پاکستان کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے اسلام آباد میں دھرنا جاری ہے جن کا مطالبہ ہے کہ الیکشن 2018 کے ساتھ قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات بھی منعقد کرائے جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close