Featuredاسلام آباد

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران جسٹس عامر فاروق نے زلفی بخاری پر سفری پابندیاں ختم کرتے ہوئے ان کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ سنا دیاہے ۔

واضح رہے کہ رمضان المبار ک کے آخری عشرے کے اختتام میں عمران خان زلفی بخاری اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے کیلئے ایئر پورٹ پہنچے تو زلفی بخاری کو روک لیا گیا تھا تاہم عمران خان نے تین گھنٹے تک ایئرپورٹ پر انتظار کیا اور زلفی بخاری کانام عارضی طور پر بلیک لسٹ سے ہٹانے کے بعد انہیں 6 دن کیلئے جانے کی اجازت دی گئی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close