Featuredاسلام آباد

آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر سڑک بندش کا کیس، ڈی جی کاﺅنٹر انٹیلی جنس جنرل فیض حمید سپریم کورٹ طلب

اسلام آباد :آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر سڑک بندش کے معاملے پر چیف جسٹس نے آئی ایس آئی کی تین ماہ میں سڑک کھولنے کیلئے متبادل پلان پیش کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ڈی جی کاﺅنٹر انٹیلی جنس جنرل فیض حمید کو طلب کر لیا۔

آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کے سامنے سڑک بندش کے کیس کی سماعت کے دوران آئی ایس آئی نے تین ماہ میں سڑک کھولنے کیلئے متبادل پلان پیش کرنے کی استدعا کی جسے چیف جسٹس نے مسترد کردیا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سڑک کھولنے کیلئے چار ہفتے سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتے ، جس پر آئی ایس آئی کے نمائندے بریگیڈئیر فلک ناز نے کہا کہ ہیڈکوارٹر عین سڑک کے اوپر واقع ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بم پروف دیوار بنائیں یا ہیڈکوارٹر کہیں اور منتقل کر دیں،آئی ایس آئی کا تعلق براہ راست ملکی دفاع سے ہے، سکیورٹی اداروں کو ایکسپوز نہیں کرنا چاہتے لیکن آئی ایس آئی کو کسی طور کھلی چھٹی بھی نہیں دے سکتے ، آئی ایس آئی کے پاس اتنے وسائل ہیں کہ ایک ماہ میں راستہ کھول سکے،عام شہریوں اور آئی ایس آئی کیلئے الگ معیار نہیں اپنا سکتے۔چیف جسٹس نے ڈی جی کاﺅنٹر انٹیلی جنس جنرل فیض حمید کو فوری طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close