Featuredاسلام آباد

ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس:سپریم کو رٹ کا اسحاق ڈار کو تین دن میں عدالت پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد:ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ کو اسحاق ڈار کو تین دن میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریما رکس دیئے کہ نواز شریف اور مریم نوازکو سزا دی ہے وہ بھی واپس آ رہے ہیں جبکہ اسحاق ڈار سینیٹر ہیں پھر بھی بھاگ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں کی ۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ عدالتی حکم کے باوجود اسحاق ڈار عدالت میں پیش نہیں ہو رہے اور ملک کی سب سے بڑی عدالت کو خاطر میں نہیں لا رہے۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ کو تنبیہ کرتے ہوئے ریما کس دیئے کہ ایک شخص اگر باہر چلا گیا تو آپ ہماری معاونت کریں،بتائیں ہم آئین اورقانون کے تحت کیا کر سکتے ہیں؟کیا

ان کا پاسپورٹ منسوخ کر سکتے ہیں؟ اوران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی کر سکتے ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریماکس دیئے کہ نواز شریف اور مریم نوازکو سزا دی وہ بھی واپس آ رہے ہیں،اسحاق ڈار سینیٹر ہیں پھر بھی بھاگ رہے ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار بولے اسحاق ڈارکی سینیٹ رکنیت تو معطل کر دی تھی اور وہ مفرور ہیں اور مفرورشخص کوکوئی بھی پکڑ کر پیش کر سکتا ہے۔چیف جسٹس نے سیکرٹری وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ وزارت خارجہ سے مل کر اسحاق ڈار کو وطن واپس لائیں جبکہ اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ اسحاق ڈار کو انٹر پول کے ذریعے واپس لایا جائے ۔سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو تین دن میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close