اسلام آباد

بھاشا ڈیم کی تعمیر: کمیشن کھانے دیں گے نہ ایک دھیلے کی کرپشن ہونے دیں گے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ کی جانب سے بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے بینک اکاؤنٹ کھولنے کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو اس معاملے پر وزیراعظم سے بات کرکےعدالت کو آگاہ کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ لوگ ڈیم کے لیے پیسے لے کر گھوم رہے ہیں، کسی کو کمیشن کھانے دیں گے نہ ہی ایک دھیلے کی کرپشن ہونے دیں گے، عدالت پہرہ دے گی۔

سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے وزارت خزانہ کی جانب سے ڈیم کی تعمیر کے لیے بینک اکاؤنٹ کھولنے کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اسٹیٹ بینک تاثر قائم کر رہا ہے کہ اکاؤنٹ حکومت نے کھولا ہے جبکہ لوگ کہہ رہے ہیں حکومت کے اکاؤنٹ میں پیسے جمع نہیں کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام پر اکاؤنٹ کھولنے میں تین دن لگادیے، لوگ ڈیم کے لیے پیسے لے کر گھوم رہے ہیں،ان کے ہاتھ چومنے چاہئیں۔

چیف جسٹس نےکہا کہ سپریم کورٹ نے فنڈز قائم کیے ہیں کسی کو کمیشن کھانے دیں گے نہ ایک دھیلے کی کرپشن ہونے دیں گے، ڈیم کے لیے بنائے گئے اکاؤنٹ کا آڈٹ ہوگا، خود پہرہ دیں گے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وزات خزانہ کی طرف سے ڈیم کے نام پر بینک اکاؤنٹ کھولنے کے معاملے پر وزیراعظم سے بات کرکےعدالت کوآگاہ کریں،عدالت نے سیکریٹری فنانس کو بھی منگل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close