اسلام آباد

گرفتار ہونے سے پہلے کیپٹن صفدر کس جگہ چھپے ہوئے تھے ؟ ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

اسلام آباد : احتساب عدالت نے جمعہ کے روز سابق وزیراعظم نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کر ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائیں سنا دی ہیں جس کے بعد کیپٹن صفدر نیب کو گرفتاری بھی دے چکے ہیں اور انہیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاہے جہاں انہیں بی کلاس دی گئی ہے تاہم انہوں نے اتوار کے روز گرفتاری پیش کی تھی لیکن اب سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہو رہی ہے جس سے متعلق کہا جارہاہے کہ کیپٹن صفدر مبینہ طور پر دو روز تک مانسہرہ کی ایک غار میں چھپے رہے ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی کے ساتھ شیئر کی جاہی ہے جس میں کیپٹن صفدر کو دیکھا جاسکتاہے کہ وہ زمین پر پتھر پر ایک دوست کے ساتھ بیٹھے ہیں جبکہ ان کے قریب ایک چھوٹا سا سوٹ کیس اور پیچھے کی طرف دو بندوقیں پڑی ہیں ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کیپٹن صفدر نے اتوار کو غار سے راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے ریلی کی قیادت کے بعد نیب کو گرفتاری پیش کی تاہم مانسہرہ میں ن لیگ کی مقامی قیادت نے ان افوہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آبائی علاقے سے سیدھے راولپنڈی گرفتاری دینے کیلئے گئے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close