اسلام آباد

پاکستان کے پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے اب قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں

قائم مقام قونصل جنرل ثمر جاوید نے بتایاکہ اپوئنٹمنٹ سسٹم سے انتظار ختم ہوجائے گا، درخواستوں پر عمل درآمد کے چاروں مراحل میں ایک منٹ کا انتظار ہوگا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق جگہ کی قلت اور وقت کا ضیاع روکنے کیلئے پاکستانی قونصلیٹ دبئی نے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے آن لائن اپوئنٹمنٹ سسٹم لانچ کردیاہے جو دبئی اور شمالی امارات میں مقیم پاکستانیوں کیلئے یکم اگست سے مکمل آپریشنل ہوگیاہے ، اسی طرح کا نظام پہلے ہی ابوظہبی اور العین میں کام کررہاہے ۔
ثمر جاوید نے بتایاکہ سٹریم لائن اپوئنمنٹس سے نہ صرف پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی تجدید میں مدد ملے گی بلکہ پاکستان کے ویزاکیلئے درخواست کرنے والے غیرملکی شہریوں کیلئے بھی آسانی ہوگی تاہم اس سسٹم سے آن لائن رقم کی ادائیگی کی سہولیت دستیاب نہیں اور وہ قونصل خانے کی حدود میں ہی مینوئل طریقے سے کراناہوں گے ، عوام پاکستان قونصلیٹ کی ویب سائٹ سے ضروری دستاویزات کے بارے میں بھی جان سکیں گے جواُنہیں ساتھ لانا ہوں گے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نئے سسٹم کے مکمل طورپرفعال ہونے یعنی آئندہ چھ ماہ تک پہلے سے موجود واک ان سسٹم بھی چلتارہے گا۔ ایک اندازے کے مطابق روزانہ 1500سے 1800افراد یہ تین سہولیات حاصل کرتے ہیں۔ ثمرجاوید نے بتایاکہ گاڑیوں کی پارکنگ اور جگہ کی کمی کی وجہ سے قونصل خانے کے باہر کئی گھنٹے کھڑے رہنے والے لوگوں کی وجہ سے تحفظات تھے ۔ اُنہوں نے بتایاکہ شہریوں کو اپنی اپوئنٹمنٹ کے وقت سے 15منٹ قبل پہنچناچاہیے ۔
اپوئنمنٹ کیسے لی جائے
www.mofa.gov.pk/dubaiیا www.pakistanconsulate.aeپر لاگ ان کریں ، متعلقہ سروس کا انتخاب کریں ، اپوئنمنٹ کے دن اور وقت کا انتخاب کریں ۔ پھر اپنا نام اوردیگر ضروری چیزوں کا اندراج کریں ، تصدیق کی ایک ای میل آپ کو کردی جائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close