اسلام آباد

شکست (ن) لیگ کا مقدر بن چکی ہے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شکست (ن) لیگ کا مقدر بن چکی ہے اور تحریک انصاف اقتدار میں آکر کرپشن کا خاتمہ کرے گی۔اسلام آباد میں اقلیتی کنونشن سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ قائداعظم کا پاکستان ایک فلاحی ریاست تھی، مدینہ کی فلاحی ریاست میں اقلیتوں کو بھی حقوق حاصل تھے، غریبوں کو بنیادی حقوق دینا ریاست کی ذمے داری ہے، آزاد معاشرے میں قانون غریب کو امیر سے طاقتور کردیتا ہے، مہذب معاشرے میں بےروزگاروں کو فنڈز دیے جاتے ہیں۔ پاکستان کے آئین کا تمام ابتدائیہ حقوق سے متعلق ہے لیکن پاکستان میں کمزور طبقے کو حقوق نہیں ملتے کیوں کہ قانون کی بالادستی نہیں ہوتی تو کمزورکو نقصان اٹھاناپڑتا ہے، غریب کو انصاف دینے کے لئے ملک کے پاس وسائل نہیں، تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے جو کہ اس ملک میں نہیں دیا گیا۔ ڈھائی کروڑ بچے اسکول ہی نہیں جاتے۔ ملک میں 45 فیصد بچے غذائی قلت کی وجہ سے بیمارہیں۔عمران خان نے کہا کہ مغرب میں منی لانڈرنگ کرنے والا لوگوں میں جانےکی جرأت نہیں کرتا لیکن یہاں 300 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے والا معصوم بنا ہوا ہے، ایک مجرم پکڑا گیااور وہ کہتا ہے کہ واپسی پر میرا استقبال کرو، شکست (ن) لیگ کا مقدر بن چکی ہے، تحریک انصاف اقتدار میں آکر کرپشن کا خاتمہ کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close