Featuredاسلام آباد

’مریم نواز نے خود سہالہ ریسٹ ہاوس جانے سے انکار کیا کیونکہ۔۔۔‘ایسی خبرآگئی کہ جان کر ا?پ بھی انہیں داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کا اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاہے جہاں انہیں چائے پراٹھے اور انڈے کا ناشتہ پیش کیا گیا لیکن نوازشریف نے صرف چائے پر ہی اکتفاکیا او ر اپنی ادویات لیں تاہم ن لیگی رہنما شیخ راسلان حفیظ کا کہناہے کہ مریم نواز نے والد کو جیل بھیجنے اور خود سہالہ پولیس ٹریننگ کالج ریسٹ میں پہنچائے جانے کی سختی سے مخالفت کی اور سرکاری حکام پر واضح کیا وہ اپنے والد کو اکیلے جیل میں اور خود سہالہ پولیس ٹریننگ کالج ریسٹ ہاوس نہیں جا سکتیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ارسلان حفیظ نے کہا کہ لاہور سے اسلام آباد نواز شریف کو الگ چھوٹے جیٹ طیارے میں اور محترمہ مریم نواز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سہالہ ریسٹ ہاﺅس سیدھا جانے کا طے کیا گیا مگر لاہور ایئرپورٹ پر مریم نواز نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ اکھٹے اسلام آباد جائینگی چاہے وہ جہاز ہو یا ہیلی کاپٹر۔ اس پر دونوں باپ بیٹی کو لاہور سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں ایک ہی جیٹ طیارے میں سوار کر کے پہنچایا گیا۔

جہاں پر انہیں حکام نے آگاہ کیا کہ مریم نواز کو بینظیر بھٹو شہید اور ان کی والدہ نصرت بھٹو کی طرح سہالہ ریسٹ ہاﺅس میں قید رکھا جائے گا اور نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں رکھا جائے گا اس پر ن لیگ کے رہنما کے مطابق مریم نواز نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ اپنے والد میاں محمد نواز شریف سے جدا ہو کر کسی ریسٹ ہاﺅس میں کسی قیمت پر جانے کو تیار نہیں ہیں جہاں میرے فادر کو رکھا جائے گا وہ بھی سہالہ ریسٹ ہاﺅس کی بجائے اسی اڈیالہ جیل میں رہیں گی۔ اس پر حکام بار بار اپنے اعلیٰ حکام کو آگاہ کرتے رہے اور اپنے فیصلے بدلتے رہے آخر میں بیٹی کو باپ کے ساتھ اڈیالہ جیل موٹر گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ کم و بیش نصف شب کے قریب منتقل کر دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close