اسلام آباد

”میں اپنا شو اس وقت تک نہیں کروں گا جب تک جیو نیوز ۔۔۔ “ ن لیگ کی ریلی والا پروگرام نشر نہ ہونے پر اینکر طلعت حسین نے ’دھماکہ‘ کردیا

اسلام آباد :سینئر صحافی و اینکر پرسن طلعت حسین نے 13 جولائی کو ن لیگ کی ریلی کے دوران ریکارڈ کیا جانے والا پروگرام نشر نہ ہونے پر اپنا پروگرام ’ نیا پاکستان‘ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

اینکر طلعت حسین ن لیگ کی لاہور میں نواز شریف کے استقبال کیلئے نکالی جانے والی ریلی کی سارا دن کوریج کرتے رہے اور اپنا پروگرام بھی اسی ریلی پر کیا لیکن جیو نیوز کی انتظامیہ کی جانب سے ان کا یہ پروگرام نشر کرنے سے انکار کردیا گیا تھا۔ پروگرام نشر نہ ہونے پر طلعت حسین نے ٹوئٹر پر لکھا ” جیو نے لاہوریوں کا ہجوم ، کراﺅڈ کی زیادہ تعداد بتانے اور پرجوش مجمعے کے جذبات سے بھرا ہونے کے باعث میرا پروگرام نشر کرنے سے انکار کردیا، اس پروگرام میں مستونگ میں دہشتگرد حملے اور شہری و سیاسی آزادیوں کے معاملات کا بھی تجزیہ کیا گیا تھا، 12 گھنٹے کی محنت رائیگاں جانا شرمناک ہے“۔

اینکر طلعت حسین نے اس ٹویٹ کے بعد ن لیگ کی لاہور ریلی سے متعلق اپنا پروگرام یو ٹیوب پر نشر کردیا۔

جمعہ کو اینکر طلعت حسین نے جیو نیوز پر اپنا پروگرام ’ نیا پاکستان ‘ نہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close