اسلام آباد

این اے 53اسلام آباد، عمران خان یا شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد :این اے 53اسلام آبادمیں عمران خان یا شاہد خاقان عباسی انتخابی معرکہ کس کے نام رہے گا، عوام نے فیصلہ سنا دیا۔ ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت ہر جگہ الیکشن کے چرچے ہیں۔ایک جانب عوام الیکشن 2018 کے انتخابات پر نظریں لگائے بیٹھے ہیں تو دوسری جانب سیاسی پنڈت بھی اس الیکشن کو پاکستان کی پارلیمانی سیاست کا اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔
اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مسلسل تیسری مرتبہ انتقال اقتدار کا مرحلہ جمہوری طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔۔الیکشن تو 25 جولائی کو ہی انعقاد پذیر ہوں گے مگر انتخابی معرکے کا زور کس کے سر رہے گا اس پر چہ میگوئیاں ابھی سے شروع ہو چکی ہیں۔ہر سیاسی پہلوان اپنے مخالف کو سیاسی میدان میں شکست دینے کے لیے بیتاب ہوچکا ہے۔
اس حوالے سے مختلف حلقوں میں سروے بھی کروائے جارہے ہیں۔اہم ترین حلقوں میں ہونے والے سروے انتخابات کے نتائج کے حوالے سے ایک عمومی اندازہ بھی پیش کررہے ہیں جس سے صورتحال واضح ہو رہی ہے کہ کس علاقے میں کس امیدوار کی سیاسی ساکھ زیادہ تگڑی ہے۔اس حوالے سے اہم ترین حلقے این اے 53لاہور میں کئیے گئے سروے نے سیاسی پنڈتوں میں ہلچل پیدا کردی ہے۔
این اے 53 اسلام آباد کا وہی اہم ترین حلقہ ہے جہاں سے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے دو اہم ترین اور بڑے نام میدان میں اترنے جارہے ہیں ۔مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اس حلقے میں الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اس حلقے سے شاہد خاقان عباسی کے مقابل ہوں گے۔اس حلقے کو بھی اہم ترین حلقہ تصور کیا جارہا ہے اور متعدد نجی ٹی وی اور صحافیوں کی جانب سے اس حلقے میں سروے کروائے جارہے ہیں ۔
اس سروے میں کروائے جانے والے نجی ٹی وی کے آن لائن سروے نے عمران خان کو اس حلقے کا فاتح قرار دے دیا۔ اس موقع پر اب عمران خان کو 12181 ووٹ مل چکے ہیں جبکہ شاہد خاقان عباسی محض 1548 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close