صفحہ اول Featured عمران خان اور شاہد خاقان عباسی پر دہشتگرد حملوں کا خدشہ

عمران خان اور شاہد خاقان عباسی پر دہشتگرد حملوں کا خدشہ

54 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ پولیس کو 68 تھریٹ الرٹ موصول ہوئے جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیئرمین تحریک انصاف عمران کا نام بھی شامل ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ پولیس کو 68 تھریٹ الرٹ موصول ہوئے ہیں، یہ تمام خدشات مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان کے حوالے سے ہیں، نیکٹا نے بڑے سیاسی رہنماؤں کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے اور ان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے نام شامل ہیں۔

نیکٹا کے سربراہ ڈاکٹرسلیمان کا کہنا تھا کہ 65 افراد پر حملوں کی رپورٹ ہے اور ان میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو خطرہ ہے۔ کالعدم تنظیم جماعت الاحرار اور داعش سے بھی خطرات ہیں تاہم سب سے زیادہ تھریٹ الرٹ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ہیں، ٹی ٹی پی کا نیا سربراہ زیادہ خطرناک ہے کیونکہ وہ تمام ناراض گروپوں کو اکٹھا کر رہا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

وفاقی کابینہ کا اجلاس، شیخ رشید اور مراد سعید کی کارکردگی سب سے پسندیدہ قرار : ذرائع

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اجلاس کے دو…