Featuredاسلام آباد

پرویز رشید آج سے چوہدری نثار کے حلقوں میں قمر الاسلام کی انتخابی مہم چلائیں گے

اسلام آباد :مسلم لیگ(ن) نے چودھری نثار کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پرویز رشید کو این اے 59 اور این اے 63کی انتخابی مہم سونپ دی۔ آج (ہفتہ ) کو پرویز رشید مختلف حلقوں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

مسلم لیگ(ن) نے چودھری نثار علی خان کو ٹف ٹائم دینے کے لئے ان کے مخالف پرویز رشید کو ان کے مقابلہ میں راجہ قمر السلام کی مہم چلانے کے لئے میدان میں اتار دیا۔پرویز رشید آج بروز ہفتہ این اے 59 اور این اے 63 میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

پرویز رشید نے اس سے پہلے کسی مسلم لیگی امیدوار کی مہم نہیں چلائی اور چودھری نثار کے حلقوں میں بھی راجہ قمر السلام کے بیٹے سالار اسلام کے علاوہ کسی لیگی راہنما نے جلسے میں شرکت نہیں کی۔ پرویز رشید پہلے لیگی راہنما ہیں جو چودھری نثار کے مخالف مہم کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close