Featuredاسلام آباد

ملکی تاریخ میں پہلی بارٹینڈرووٹ کوکاؤنٹ کرنے کافیصلہ،اصلی اورجعلی دونوں ووٹ کاؤنٹ ہوں گے:الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بارٹینڈرووٹ کوکاؤنٹ کرنے کافیصلہ کر لیاجس کے لئے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کوہدایات جاری کردیں ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ٹینڈرووٹ کوکاؤنٹ کرنے کے فیصلہ کے بعداب کسی اورکے نام سے ووٹ کاسٹ ہونے پراصلی اورجعلی دونوں ووٹ کاؤنٹ ہوں گے اور پولنگ سٹیشنز پر ٹینڈرووٹ کیلئے الگ بیلٹ باکس ہوگا۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ نتیجہ جاری ہونے کے بعدمعاملہ تحقیقات کیلئے نادراکوبھجوایاجائے گاجہاں انگوٹھے کے نشان سے معلوم کیاجائے گا کہ جعلسازی کس شخص نے کی اور جعلی ووٹ ڈالنے والے کوکرپٹ پریکٹس کے تحت 2 سال جیل کی سزاہوگی۔الیکشن کمیشن حکام کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے کے لئے ریٹرننگ افسران کوہدایات جاری کردیں ہیں اور ملکی تاریخ میں پہلی بارٹینڈرووٹ کوکاؤنٹ کرنے کافیصلہ مجبوری کے تحت کیاگیاہے جس کے ذمہ دارپارلیمنٹیرینزہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close