Featuredاسلام آباد

اسحاق ڈار کے کاروبار میں کون بھارتی شریک ہے ؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد :خاتون صحافی سبینا صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی مصطفیٰ ڈار نے بھارت میں سوبھا ڈویلپرز کے ساتھ مل کر 2 کمپنیاں قائم کی ہوئی ہیں جبکہ اسحاق ڈار ان کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہیں۔

العربیہ نیوز کیلئے کالم لکھنے والی خاتون صحافی سبینا صدیقی نے ٹوئٹر پر لکھا ” جیسا باپ ویسا بیٹا، یہ بات سامنے آئی ہے کہ علی مصطفیٰ ڈار نے جوائنٹ وینچر کے ذریعے بھارت میں 2 کمپنیاں قائم کر رکھی ہیں، اس کاروبار میں سوبھا ڈویلپرز ان کی شراکت دار کمپنی ہے“۔سبینا صدیقی نے کہا کہ علی مصطفیٰ ڈار سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دامادہیں اور بظاہر یوں لگتا ہے کہ وہ اپنے دوست ملک بھارت کی طرف کچھ زیادہ ہی میلان رکھتے ہیں۔

خاتون صحافی نے کمپنی کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لکھا ” علی ڈار کی کمپنی سروسز اینڈ ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ بھارتی گروپ سوبھا کنٹریکٹنگ ایل ایل سی کی مشترکہ ملکیت ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ علی کے ڈیڈی اسحاق ڈار ایک بھارتی شخص ناصر احمد محمود کے ساتھ اس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہیں“۔

دوسری کمپنی کی تفصیلات بتاتے ہوئے سبینا صدیقی نے لکھا کہ جیوپیٹر اسٹیٹس لمیٹڈ بھی علی مصطفیٰ ڈار اور سوبھا کنٹریکٹنگ ایل ایل سی کی ملکیت ہے، اس کمپنی میں دونوں کے شیئرز کی مالیت آدھی آدھی ہے۔ اس کمپنی میں ایک بھارتی شخص اجے راجیندرن بورڈ ممبر ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close