اسلام آباد

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرکا نیاحکم نامہ،خواتین پریذائیڈنگ افسران کیلئے نئی مشکل

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرسہیل ناصرکی جانب سے نیاحکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے اور احکامات ملنے کے بعدخواتین پریذائیڈنگ افسران میں شدیدبے چینی پیدا ہو گئی ہے۔

نئے حکم نامہ کے مطابق پریذائیڈنگ افسر 24 جولائی کوانتخابی سامان وصول کریں گے اور 24 جولائی کوپریذائیڈنگ افسران رات پولنگ اسٹیشنزپرقیام کریں گے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرسہیل ناصرکی جانب سے اس نئے حکم نامہ کے جاری ہونے کے بعد اسلام آبادمیں خواتین پریذائیڈنگ افسران کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close