Featuredاسلام آباد

الیکشن کمیشن نے نتائج دینا بند کردیئے، سیاسی جماعتیں شکوک و شبہات ۔۔۔۔۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نتائج کی بروقت ترسیل کے لیے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کو بند کردیا ہے، اب انتخابات کا تمام ڈیٹا مینوئل فیڈ کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم ( آر ایم ایس ) کی ایپلی کیشن انتخابی نتائج کو شفاف بنانے کے لیے لائی گئی تھی تاہم پولنگ عملے اور ریٹرننگ افسروں کی جانب سے آر ایم ایس کے استعمال میں مشکلات کے باعث اسے بند کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابی نتائج کو آر ایم ایس سے آر ایم ایس میں ٹرانسفر نہ کیا جائے، الیکشن کمیشن کی جانب سے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا ) کو آر ایم ایس سسٹم نصب کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں تاکہ ریٹرننگ افسر الیکشن کمیشن کو فوری طور انتخابی نتائج بھیج سکے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے 16 جولائی کو آر ٹی ایس کا تجرباتی استعمال کیا گیا تھا جس میں ناکامی ہوئی تھی اور انتخابی عملے کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور انتخابی عملہ نتائج بھیجنے میں ناکام رہا تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے آر ٹی ایس بند کیے جانے پر کئی سوال اٹھ گئے ہیں، اس سسٹم کے تحت ہر حلقے کے پریذائیڈنگ افسر نے موبائل ایپلیکیشن انسٹال کر کے اپنے شناختی کارڈ نمبر اور جاری کردہ پن کے ذریعے لاگ ان کرنا تھا اور فارم 45 (نتائج فارم) کی تصویر بنا کر الیکشن کمیشن کو بھیجی جانی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close