Featuredاسلام آباد

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا معطلی کے خلاف اپیل پر سماعت کب ہو گی ؟تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد :سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کے خلاف اپیل 31 جولائی کو سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی، نوازشریف کی العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔اڈیالہ جیل میں قیدنواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی سزائیں معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت 31 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ کرے گا، دونوں ججز کو چھٹی منسوخ کر کے خصوصی طور پر بنچ میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ججز کے ڈیوٹی روسٹر میں وہ اب بھی چھٹیوں پر دکھائے گئے ہیںجبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 9 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close