اسلام آباد

عمران خان نااہلی کیس، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے بنچ سے الگ کردیا گیا

اسلام آباد:آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے والے اسلام آبادہائیکورٹ کے بنچ کو تبدیل کردیا گیا اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بنچ سے الگ کردیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے عمران خاں کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے،جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا،عدالت سے استدعا ہے کہ جھوٹ بولنے پرعمران خان کونااہل قراردیاجائے۔کیس کی سماعت کیلئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ تشکیل دیا گیا تھااوربنچ نے عمران خان سے یکم اگست تک جواب طلب کررکھا ہے۔تاہم جسٹس شوکت عزیز صدیقی کوبنچ سے الگ کردیا گیا ہے اورجسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس عامرفاروق پر مشتمل نیا بنچ تشکیل دیدیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close