Featuredاسلام آباد

زرتاج گل سے عمران خان کی ملاقات، کپتان نے خاتون کو مبارکباد دیدی کیونکہ ۔ ۔ ۔ ایسی خبرآگئی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے ملاقات کی جس میں بعد از انتخاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان ویوزکے مطابق زرتاج گل نے کپتان کو عام انتخابات میں پارٹی کی ملک گیر کامیابی پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ عمران خان نے اویس لغاری اور دوست کھوسہ کو شکست دینے پر زرتاج گل کو مبارکباد دی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ زرتاج گل نے ایک خاتون ہو کر روایتی سیاستدانوں کو پی ٹی آئی نظریے سے شکست دی۔ ذرائع کے مطابق زرتاج گل کو مرکز میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close