اسلام آباد

قومی انتخابات کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہدا کے لئے پاکستانی سفارت خانہ ماسکو میں فاتحہ خوانی کی تقریب

ماسکو : پاکستانی سفارت خانے نے ماسکو میں عام انتخابات 2018 کے دوران دہشت گردی کا شکار ہونے والے تمام شہیدوں کو ایصال ثواب پیش کرنے کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ روس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی. شرکاء نے شہید ہارون بلور ، شہید سراج رئسیانی، شہید اکرام اللہ گنڈاپور کی تصاویر کے سامنے پھول رکھے ، موم بتیاں روشن کی گئیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک کے ساتھ شروع ہوا. شہنشاہ فہد نے یہ شرف حاصل کیا۔ اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔اس موقع پر روس میں متعین پاکستان کے سفیر قاضی محمد خلیل اللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے دہشت گردی کے ان واقعات کی پرزور مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ قاضی محمد خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم کے ساتھ ساتھ عالمی برادی نے بھی دہشتگردی کی بھرپور مذمت کی ھے۔ مذمت کرنے والوں میں رشین بھی شامل ھیں۔ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ قوم نے دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور 70 ہزار سے زائد پاکستانی اس دہشت گردی میں قربان ہو چکے ہیں۔ لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ پوری قوم نے مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔ ہماری فورسز نے بڑی بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور یہاں تک کہ اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔اپریشن ضرب عضب۔ رد الفساد اور نیشنل ایکشن پلان کے نام سے جو آپریشن ہماری فوج نے کیا اس سے تقریباً دہشتگردی کا خاتمہ ہو چکا ھے۔ لیکن ابھی کچھ کام کرنا باقی ھے لیکن پوری قوم کے ارادے مضبوط ہیں۔ ہم دہشتگردی کا مقابلہ اس وقت تک کرتے رہیں گے جب تک آخری دہشت گرد ختم نہیں ہوتا۔ اس موقع پر اورسیز پاکستان بلوچ اتحاد کے رہ نما ڈاکٹر جمعہ خان مری نے کہا کہ افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرکے دہشت گردوں کے صفایا کرنے میں مصروف ہیں۔ انھوں نے بلوچستان میں آزادنہ اور منصفانہ انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستان حکومت کی تعریف کی. تقریب میں پاکستان کمیونٹی کے شرکاء میں پاکستان کمیونٹی کے صدر شہباز ملک، زاہد چوہدری، نور حبیب شاہ ، شاہنواز بلوچ اورڈاکٹر بابر بھی تھے. اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close