اسلام آباد

نواز شریف کی صحت میں بہتری، اڈیالہ جیل منتقل ہونے کا امکان

پمز اسپتال میں زیر علاج نواز شریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور اب وہ واپس اڈیالہ جیل جانا چاہتے ہیں۔ پمز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے، علاج کے لیے ماہرین پر مشتمل ڈاکٹروں کی ٹیم نواز شریف کے خون اور یورین کی تازہ ترین ٹیسٹ رپورٹس آج دوبارہ جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ آج ان کی ای سی جی بھی دوبارہ کی جائے گی۔ ڈاکٹرز ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کی پاؤں کی سوجن میں کمی ہوئی ہے اور اب وہ پمزسے واپس جانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے پمزاسپتال منتقل کرنے کے بعد پرائیویٹ وارڈ میں رکھا گیا ہے جسے سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ نوازشریف کے خون میں کلاٹس بن چکے ہیں، وہ دونوں بازوں کی رگوں میں خون کی گردش متاثر ہونے سے شدید درد محسوس کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close