اسلام آباد

عمران خان کونسی نشست پاس رکھیں گے، فیصلہ آج ہوگا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کراچی یا میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے، اس بات کا فیصلہ آج کریں گے۔ 25 جولائی 2018 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں عمران خان اسلام آباد کے حلقہ این اے 53، لاہور کے حلقہ این اے 131، بنوں کے حلقہ این اے 35، این اے 95 میانوالی اور کراچی کی نشست این اے 243 سے کامیاب ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دیگر تین نشستوں کے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی نے تقریباً حتمی فیصلہ کر لیا ہے لیکن کراچی یا میانوالی میں سے کسی ایک کے انتخاب پر وہ تاحال مخمصے کا شکار ہیں۔ آئین و قانون کے مطابق وہ کسی ایک حلقے کی نشست اپنے پاس رکھ سکتے ہیں جب کہ دیگر نشستیں انہیں چھوڑنا پڑیں گی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے ذریعے دیگر افراد کو ایک مرتبہ پھر منتخب ہونے کا موقع دیتا ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ دیگر حلقوں سے بھی کامیابی کے بعد میانوالی کی نشست سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ اس ضمن میں ان کا مؤقف تھا کہ میانوالی کے عوام کی وجہ سے وہ پہلی مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close