اسلام آباد

خاران میں مزدوروں کی ہلاکت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی

اسلام آباد:خاران میں مزدوروں کی ہلاکت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں بنچ نے خاران میں مزدوروں کی ہلاکت سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے دوران سماعت استفسارکیاتمام متاثرین کوامدادمل چکی ہے؟،نمائندہ موبائل کمپنی نے کہاکہ ہم نے سیشن جج اوکاڑہ کوتمام ادائیگی اداکردی ہے۔

اس پر ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اوکاڑہ نے کہا کہ غیرملکی کمپنی نے ابھی تک ادائیگی نہیں کی،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سمری وزیراعلیٰ کوبھجوائی تھی،حکومت کی تبدیلی کی وجہ سے تاخیرہوئی۔

سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس کی سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close