اسلام آباد

چیئرمین نیب نے یوسف رضاگیلانی اوردیگرکیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: چیئرمین نیب جاویداقبال نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اوردیگرکیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جاویداقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹوبورڈکااجلاس ہو ا ۔چیئرمین نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یوسف رضاگیلانی اوردیگرکیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی ہے،ملزموں نے اشتہاری مہم کاغیرقانونی ٹھیکہ دیااور قومی خزانے کو12کروڑکانقصان پہنچایا۔اس کے علاوہ سابق وزیرسندھ اویس مظفرٹپی اوردیگرکیخلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے اور ملزموں پرملیرمیں سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے۔اعلامیہ کے مطابق سابق ڈی جی سندھ منظورکاکاکیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ، منظورکاکانے سرکاری کاغذات میں جعل سازی کرنے کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کو 3ارب کانقصان پہنچایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close