Featuredاسلام آباد

جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے کے کیس کی سماعت، عبدالعلیم خان کا وکیل ایسے کپڑے پہن کر الیکشن کمیشن پہنچ گیا کہ چیف الیکشن کمشنر کے غصے کی انتہا نہ رہی

اسلام آباد :جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے کے معاملے کی سماعت کے دوران عبدالعلیم خان کے وکیل کے کورٹ ڈریس میں پیش نہ ہونے پر الیکشن کمیشن ارکان کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے عبدالعلیم خان کی جانب سے جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے کے معاملے کی سماعت کی ۔ ایاز صادق اور عبدالعلیم خان کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے ۔ پی ٹی آئی رہنما کے جونیئر وکیل کے کورٹ ڈریس میں پیش نہ ہونے پر بینچ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے وکیل سے استفسار کیا کہ وہ کس کی طرف ہے جس پر وکیل نے بتایا ’میں ایڈووکیٹ ہوں اور عبدالعلیم خان کی طرف سے پیش ہوا ہوں‘۔ بینچ نے وکیل کے ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کیا، الیکشن کمیشن ممبر زنے کہا ’وکیل ایسے ہوتے ہیں، عدالت میں پیش ہونے کا کوئی طریقہ ہوتا ہے‘۔الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close