اسلام آباد

”پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مولانا فضل الرحمان اپنے خرچے پر۔۔۔“ شیخ رشید نے ایسی جگت لگا دی کہ کسی کی بھی ہنسی نہ رکے

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب شیخ رشید عمران خان کیساتھ اسمبلی میں ہو گا تو اپوزیشن کو راضی کر لیں گے۔ جہاں تک مولانا فضل الرحمان کی بات ہے تو میں جانوں اور وہ جانیں، وہ تو بس ایسے ہی کرتے رہے ہیں، زندگی میں پہلی مرتبہ مولانا فضل الرحمان اپنے خرچے پر سیاست کرنے جا رہے ہیں، اللہ ان کے حال پر رحم کرے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران شیخ رشید سے سوال کیا گیا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن بہت مضبوط ہو گی۔ اپوزیشن لیڈر چاہے بلاول بھٹو زرداری ہوں یا شہباز شریف ہوں لیکن اپوزیشن بہت مضبوط ہو گی تو آپ اپوزیشن کا مقابلہ کیسے کریں گے؟عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب شیخ رشید قومی اسمبلی میں عمران خان کیساتھ ہو گا تو اپوزیشن کو راضی کریں گے، ہمیں پتہ ہے کہ ان کی چابیاں کہاں ہیں، جس کی جو چاپی ہے وہی والا پانا استعمال کریں گے، اگر کسی کو چار نمبر کی چابی لگتی ہے تو چار نمبر کا پانا استعمال کریں گے۔جہاں تک مولانا فضل الرحمان کی بات ہے تو وہ جانیں اور میں جانوں، وہ تو بس ایسے ہی کرتے رہتے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وہ اپنے خرچے پر سیاست کرنے جا رے ہیں، اللہ تعالی ان کے حال پر رحم کرے۔اس موقع پر شیخ رشید نے ایک لطیفہ بھی سنایا کہ ”ایک مولوی صاحب سے کسی نے پوچھا کہ آپ نے کبھی حرام کھایا ہے؟ تو اس نے بڑی دیر سوچنے کے بعد جواب دیا کہ یاد نہیں پڑتا، ایک دن گھر میں کھانا کھایا تھا۔ فضل الرحمان کیساتھ جو کچھ ہوا وہ ایک تبدیلی ہے، پٹھان کبھی دوسری دفعہ ووٹ نہیں دیتا لیکن انہوں نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close