اسلام آباد

”اب آئیں وہ سارے لوگ سامنے جو۔۔۔“ فتح کے بعد شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کی ہنسی نہ رکے گی

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب وہ سارے لوگ سامنے آئیں جو اس وقت میرا مذاق اڑاتے تھے جب میں کہتا تھا کہ عمران خان خیبرپختونخواہ کیساتھ ساتھ وفاق اور پنجاب میں بھی حکومت بنائے گا۔نجی ٹی وی میں پروگرام کے دوران شیخ رشید سے سوال کیا گیا کہ آپ کے خیال میں تحریک انصاف کو پنجاب میں اکثریت مل گئی ہے اور وزیراعلیٰ کون بننے جا رہا ہے؟ کوئی آئیڈیا دیں اور پیش گوئی کریں۔شیخ رشید نے جواب دیا کہ اب تو میں پیش گوئیاں کرنے میں اور بھی ماہر ہو گیا ہوں اور جب میں وقت سے پہلے کوئی بات کہتا ہوں تو آپ سارے لوگ چھرے تان لیتے ہیں۔ اب آئیں نہ وہ سارے لوگ جو اس وقت میرا مذاق اڑاتے تھے جب میں کہتا تھا کہ عمران خان پنجاب میں اور خیبرپختونخواہ میں بھی حکومت بنائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ جو بھی وزیراعلیٰ ہو، اگر نیا چہرہ ہو گا تو زیادہ اچھا ہو گا، بس نظریہ عمران خان کا چلنا چاہئے اور سیدھے فیصلے لینے چاہئیں، کرپشن کے اس سمندر میں عمران خان کو یہ ثابت کرنا ہے جبکہ نواز شریف کے مسئلے میں خاص طور پر کسی این آر او کی گنجائش نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close