اسلام آباد

چیئر مین سینٹ کو تبدیل کیا جا سکتاہے :قمر زمان کائرہ

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ چیئر مین سینٹ کو تبدیل کیا جا سکتاہے ، پارلیمنٹ میں ملک وقوم کی بہتری میں ہونیوالی قانون سازی کی حمایت کریں گے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم خیال سیاسی جماعتوں کا اتحاد ابھی مرکز تک ہے ۔ اس اتحاد میں اپوزیشن نے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اپوزیشن کی جماعتیں اکٹھی چلیں گی تو اپوزیشن کی جماعتیں اکٹھے ہوکر چیئرمین سینٹ کو تبدیل کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو عمران خان کے اتحاد ی ہیں انہوں نے بھی الیکشن کے نتائج کو مسترد کیاہے ۔ہم نے ڈیڈ لاک سے بچنے کے لئے کمیٹی بناکر تمام سیاسی جماعتوں کے پاس بھیجی تاکہ جمہوری عمل میں رخنہ نہ آئے ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ میں پاکستان کی بہتری کے لئے کوئی قانون سازی ہوئی تو ہم اس کی حمایت کریں گے ۔ یہ ہماری تاریخ ہے کہ ہم نے ذاتی نقصان کیا ہے لیکن ملک کا اور قوم کا نقصان کبھی نہیں ہونے دیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close