اسلام آباد

ہمارے اکابرین ذہن نشین کر لیں کہ کابینہ پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہو گی: فواد چوہدری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف حالیہ الیکشن میں برتری حاصل کرکے حکومت بنانے جارہی ہے ۔ عمران خان کیلئے اپنے دور حکومت میں سب سے بڑا مسئلہ ان سے وابستہ توقعات ہوں گی کیونکہ انہوں نے خود ہی قوم کو بڑے بڑے سپنے دکھائے اور اگر وہ ان سپنوں کو حقیقت کا روپ نہ دے سکے تو ان کیلئے بہت مشکلات ہوں گی۔

عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف کے دیگر رہنماﺅں کو بھی ان چیلنجز کا اندازہ ہے جن کا پہلی بار اقتدار میں آنے والی جماعت کو مقابلہ کرنا پڑے گا۔ انہی لوگوں میں سے ایک تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری بھی ہیں جنہوں نے پارٹی کے اکابرین کو ناصح بن کر مشورہ دیا ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر لکھا ’ تحریک انصاف کی سب سے بڑی اپوزیشن وہ توقعات ہیں جو لوگوں نے ہم سے وابستہ کی ہیں، ہمارے اکابرین یہ ذہن نشین کر لیں کہ کابینہ کی پوزیشن پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہو گی۔ لوگ جلد اور موثر تبدیلی چاہتے ہیں اور بڑے فیصلوں کی امید رکھتے ہیں‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close