اسلام آباد

’شہبازشریف کو پنجاب میں آزاد اراکین کو ساتھ ملا کر حکومت بنانے سے روکدیا گیا‘لیکن کس نے روکا؟ تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر

اسلام آباد :عام انتخابات میں تحریک انصاف کے حصے میں اکثریت آئی اور اب حکومتیں بننے کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے لیکن ایسے میں سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہبازشریف کو پنجاب میں آزاداراکین کوساتھ ملا کر حکومت بنانے سے روکدیا گیا۔

روزنامہ جنگ میں اعزازسید نے لکھاکہ ”ابھی مرکز اور وفاق میں حکومت سازی کا عمل جاری ہے اسلئے اڈیالہ جیل وفاق اور پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں کیلئے نوازشریف کی ہدایات کی مرکز بھی ہے۔ شہباز شریف جو اقتدار میں آنے کیلئے ہردم بیتاب ہیں ،ملاقات میں خواہشمند تھے کہ وہ مرکز میں نہ سہی تو پنجاب میں ہی آزاد ارکان کو ساتھ ملا کر حکومت بنا لیں لیکن اطلاعات کے مطابق نوازشریف نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔

شہبازشریف ہیں تو نوازشریف کے بھائی مگر وہ ان بہت مختلف ہیں۔ پکے کاروباری لیکن بھائی کے بھی وفادار۔ آپ دوست اپنی مرضی کا رکھ سکتے ہیں مگر بھائی تو خدا کی مرضی کا ہی ہوتاہے۔ یہی حال نوازشریف کا ہے۔ ان کے قریبی ساتھیوں میں کوئی بھی ایسا نہیں جو شہباز شریف سے ملتا ہو۔ بہرحال بھائی بھائی ہوتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ بھائی کی نظریں کافی عرصہ سے وزارت عظمیٰ پر ہیں۔ راستے میں مریم آگئی تھی۔ مریم کی شعلہ بیان تقریروں نے عوام کواس کا گرویدہ کیا تو بھائی بھی پریشان ہو گیا اور اسکا بیٹا حمزہ بھی۔ اب چونکہ نوازشریف اور مریم جیل میں ہیں اسلئے بھائی مرکز میں لیڈر آف دی اپوزیشن بننے کی تگ و دو کررہے ہیں تاکہ کل کلاں وزارت عظمی بھی مل جائے لیکن ہونا وہی ہے جو ازل پے لکھا ہے اور کسی کو پتہ نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close