اسلام آباد

پاکستان 95 ارب ڈالرقرضے تلے دباہواہے،ابھی آئی ایم ایف کے پاس جانے کافیصلہ نہیں کیا: اسد عمر

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان 95 ارب ڈالرقرضے تلے دباہواہے،ابھی آئی ایم ایف کے پاس جانے کافیصلہ نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں اسد عمر کا کہناتھا کہ عمران خان صنعتوں کیلئے سہولیات پیداکرناچاہتے ہیں، اسحاق ڈارنے قرضے لیکرزرمبادلہ کے دخائرکوبڑھایا، ان کومعیشت کی سمجھ بوجھ نہیں تھی جبکہ نوازشریف،اسحاق ڈارکی پالیسیوں کی وجہ سے قومی سلامتی کوخطرہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان 95 ارب ڈالرقرضے تلے دباہواہے،ابھی آئی ایم ایف کے پاس جانے کافیصلہ نہیں کیا، آئی ایم ایف کی پالیسی سے اختلاف ہوسکتاہے،پاکستان کواپناخسارہ کم کرناہوگا۔سابق حکومت نے صنعت وتجارت کومضبوط کرنے کے بجائے قرضے لیے، ہم نے اپنی صنعت وتجارت کویکساں مواقع نہیں دیئے۔اسدعمر کا کہناتھاکہ اداروں سے سیاسی مداخلت ختم کرناہوگی، سابق حکومت ایک بھی نجکاری نہیں کرسکی اور معیشت کے بنیادی مسائل 10سال بعدبھی وہیں کھڑے ہیں۔فیصلے مہینوں میں نہیں دنوں میں کرناہوں گے جبکہ اقتدارمیں آنے کے بعدہماری کارکردگی نظر آئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close