اسلام آباد

نئی حکومت آئی ایم ایف کے پاس جانے سے پہلے دونوں ایوانوں میں مسئلہ زیر بحث لائے:رضا ربانی

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے سامراجی قووتوں کے آلہ کار بن چکے ہیں، نئی حکومت آئی ایم ایف کے پاس جانے سے پہلے دونوں ایوانوں میں مسئلہ زیر بحث لائے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ امریکہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ کا بیان کہ ’’ پاکستان ملنے والے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج کو چین کے قرض اتارنے میں استعمال نہ کرے‘‘ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے ترقی پذیر ممالک کو مالی امداد دیتے ہوئے ان کو امریکی خواہش کا پابند بناتے ہیں کہ خطے میں دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کس طرح کے رکھنے چاہیے؟ جبکہ ترقی پذیر ممالک بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے معاشی بنیادوں پر قرضہ مانگتے ہیں جن کی شرائط بھی معاشی و اقتصادی ہی ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تو بالکل واضح ہوچکا ہے کہ یہ مالیاتی ادارے سامراجی قووتوں کے آلہ کار بن چکے ہیں،اگر منتظر حکومت آئی ایم ایف کے پاس جانے کا سوچ رہی ہے تو اسے فیصلہ کرنے سے پہلے پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں اس مسئلے کو زیر بحث لانا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close