اسلام آباد

ایم کیوایم سے اتحاد بننے سے قبل ہی ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا کیونکہ ۔ ۔ ۔ عمران خان خود میدان میں آگئے

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایم کیو ایم کے خلاف بیان دینے پر فردوس شمیم نقوی سے وضاحت طلب کرلی۔

پاکستان ویوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی جانب سے ایم کیو ایم سے متعلق دیے گئے بیان پر پارٹی چیئرمین عمران خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے اسے ایک غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دیا ہے۔ عمران خان نے اس ضمن میں فردوس نقوی سے وضاحت طلب کرلی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے بتایا کہ ایسے متنازع بیان پر فردوس شمیم کی سرزنش ہوگی عمران خان جلد انہیں طلب کرکے ان سے بات کریں گے۔

نعیم الحق نے مزید کہا کہ یہ پارٹی پالیسی نہیں ہے یہ فردوس شمیم نقوی کی ذاتی رائے ہے ہم نے قومی مفاد میں ایم کیو ایم کو اپنے ساتھ ملایا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close