اسلام آباد

یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس کاؤٹن کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات

اسلام آباد: عام انتخابات میں جیت کے بعد تحریک انصاف حکومت سازی میں مصروف ہیں اور عمران خان کی قومی اور بین الاقوامی رہنماو¿ں کیساتھ ملاقاتیں جاری ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں یورپی یونین کے سفیرجین فرانکوئس کاؤٹن نے بنی گالا میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی،یورپی یونین کے سفیرنے پاکستان میں نومنتخب حکومت کیساتھ تعاون ،اشتراک میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کر دیا ، اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ملاقات میں شاہ محمود قریشی اور متوقع وزیر خزانہ اسد عمر سمیت دیگر شریک ہوئے ۔یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس کاؤٹن نے کہاکہ یورپی یونین پی ٹی آئی کی حکومت کیساتھ کام کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے،سیکیورٹی،معیشت،تعلیم ،دیہی ترقی کے شعبوں میں اشتراک کیلئے تیارہیں، پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر یورپی یونین کو کوئی اعتراض نہیں،رکن ممالک سے پاکستان کیلئے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں نومنتخب حکومت کی معاونت کرینگے، یورپی یونین پاکستان میں ترقی واستحکام کاخواہاں ہے، یورپی یونین ایف اےٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے بھی پاکستان کی مددکو تیار ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مبارکباد دینے پر یورپی یونین کے سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران سمیت تمام ہمسائیوں کے ساتھ تجارت کا خواہاں ہے۔واضح رہے اس سے قبل ،سعودی عرب،ایران،متحدہ عرب امارات،جاچان اور چین کے سفیر بھی متوقع وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close